نریندر مودی پر تنقید،کپل شرما پرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

نریندر مودی پر تنقید،کپل شرما پرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

  

ممبئی(این این آئی) معروف کامیڈین کپل شرما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں جس کے بعدان کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق کامیڈین کپل شرما نے گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دفتر کے لیے رشوت طلب کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کپل شرما کو ریاستی حکومت کی جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نیگھر میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے درخت کاٹنے پر کامیڈین کپل شرما کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد اداکار کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جس پر کپل شرما بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔کپل شرما نے اس حوالے سے اپنے دوست اداکار ویویک اوبرائے کے والداور سیاسی رہنما سریش اوبرائے سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے معروف کامیڈین کپل شرما پر فلیٹ میں غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب ان پر ماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک ہفتے میں ان پر دوسرا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -