سلمان خان میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے‘سونم کپور

سلمان خان میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے‘سونم کپور
 سلمان خان میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے‘سونم کپور

  

ممبئی (این این آئی)لوگوں کے ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ سونم کپور کو ملنے والی شہرت ان کے معروف والد انیل کپور کا نتیجہ ہے، تاہم اداکارہ اس تصور کو مسترد کرتے ہوئے بولی وڈ میں اپنی کامیابی کا راز بتاتی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنے والد کی وجہ سے متعدد فلموں سے ہاتھ دھونا پڑے، سلمان خان میرے ساتھ ’’پریم رتن دھان پایو‘‘ نہیں کرنا چاہتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ انیل کپور میرے قریبی دوست ہیں، آخر میں ان کی بیٹی سے رومانس کیسے کرسکتا ہوں؟ یہ بہت مشکل اور عجیب ہے۔ایسے ایک اور واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سونم نے کہاکہ فرح خان میری والدہ کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں اس کے باوجود میں ان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کرسکی، نہ ہی وہ مجھے کاسٹ کرنے کے لیے اداکارہ کی حیثیت سے دیکھتی ہیں، یہ قریبی رشتے کافی مشکل ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کی سرفہرست اداکارائیں فلمی صنعت سے نہیں آئیں آج کی مقبول ترین ہیروئینز دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا، ایسی خواتین ہیں جو انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتی تھیں، اگر آپ عالیہ بھٹ کی بات کریں گے تو کیا وہ اس مقام پر اپنی صلاحیت کی وجہ سے نہیں؟ اقربا پروری ہر جگہ موجود ہے مگر یہ سفر کو آسان نہیں بناتی۔انہوں نے کہا کہ چاندی کا چمچہ لیکر جوان ہونے سے فلموں کے حصول میں مدد نہیں ملتی یہ ایک کاروبار ہے اور کوئی بھی فلم بنانے میں کروڑوں روپے ضائع نہیں کرنا چاہتا، اگر آپ صلاحیتوں سے عاری ہوں گے تو کوئی بھی پیسے خرچ کرنا پسند نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے سانوریہ کا آڈیشن شیوانی کپور، شردھا کپور اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ دیا تھا، اس طریقہ کار میں ہم سب کی حیثیت برابر تھی، میں نے دہلی 6 اور یش راج فلمز کے پراجیکٹس کے لیے بھی آڈیشن دیا تھا، ایسا نہیں کہ میں ایک دن اٹھی اور یہ سب فلمیں مجھے مل گئیں۔

سونم کپور کے مطابق لوگ بشمول صحافی معتصبانہ رائے رکھتے ہوئے کسی بھی اداکار کی اولاد کے بارے میں اس طرح کا یقین کرلیتے ہیں۔سونم وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جن کے نام سے کوئی اسکینڈل نہیں جڑا مگر وہ اس کے لیے اپنی پی آر ٹیم کی شکرگزار ہیں " میں اس ٹیم کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کرسکتی، ہم سب اس وقت سے ساتھ ہیں جب سے میں اداکاری شروع کی ہے، وہ سب کچھ جانتے ہیں اور حالات کو اچھی طرح کنٹرول کرنا جانتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں شاذ و نادر ہی کچھ سامنے آتا ہے۔مگر اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سونم کپور اسکینڈل سے پاک زندگی گزارتی ہیں " یہ ٹھیک ہے، میں انڈسٹری میں کسی کے ساتھ رومانس نہیں لڑاتی، میرا کبھی کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہوا، میں پارٹیوں میں جانے سے گریز کرتی ہوں اور الکحل کو چھوتی بھی نہیں، رات دس بجے کے بعد میں بستر پر کتاب کے ساتھ لیٹ جاتی ہوں اور میرا روز کا معمول یہی ہے۔

مزید :

کلچر -