صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم سے اٹلی کی وزیر دفاع کو آگاہ کیا

صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم سے اٹلی کی وزیر دفاع کو آگاہ ...

  

اسلام آباد سے ملک الیاس

ملک بھر کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیاسی سماجی،عوامی حلقوں میں رائیونڈ مارچ ہی موضوع گفتگو بنا ہوا ہے ،ایک طرف پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے کیمپ پر کشمیری مجاہدین کے مبینہ حملے سے بھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر پاکستان پربے بنیاد الزا مات لگارہا ہے، صدر مملکت ممنون حسین نے اٹلی کی وزیر دفاع سین روبرٹا پینوتی کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں دوران ملاقات کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران سو سے زائد افراد شہید کر دیے گئے اور لاتعداد خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے ان مظالم کا نوٹس لے کر مظلوم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرے جبکہ اس موقع پر اٹلی کی وزیر دفاع سین روبرٹا پینوتی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی،صدرآزادکشمیرسردارمسعود احمد کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرموقف سامنے آیا ہے انکاکہنا ہے کہ بھارت اڑی سیکٹر واقعے کی آڑمیں پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے بازرہے، پاک فوج اور غیور عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی سرگرمیاں بند کرائے۔

پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش میں تیزی آگئی ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واضح کردیا کہ جمہوریت میں وزیراعظم کے گھر کے سامنے احتجاج ہوتا ہے ہم پاکستان کے اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، ملک کے چیف ایگزیکٹو پر منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے پر اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا ہے اور ہم رائیونڈ مارچ بھی پر امن طریقے سے کرینگے میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم جواب نہ دینے کی صورت میں ہم رائے ونڈ جائیں گے اگر برطانوی وزیراعظم جواب دے سکتے ہیں تو نوازشریف کیوں نہیں دے سکتے ، رائیونڈ مارچ کے حوالے سے تمام جماعتوں کا اپنا موقف ہے لیکن میں اسے کسی صورت غلط نہیں سمجھتا ، طاہر القادری نے اپنے احتجاج کا فیصلہ خود کرنا ہے ، اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔شاہ محمودقریشی کا اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو دعوت دینے بارے بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ پہلے جن کو دعوت دی انکا جواب آچکا ہے اس لیے اب دوبارہ کسی کو تنگ نہیں کر یں گے جو اپوزیشن جما عتیں احتجاج کے موڈ میں ہیں انکے جواب کا انتظار کیا جائے گا تحر یک انصاف کا رائے ونڈ مارچ کافیصلہ ہو چکا ہے اگر کوئی اپوزیشن جماعت آئیگی تو اس کو خوش آمدید کہیں گے ۔ادھر تحریک انصاف میں یوتھ ونگ کی جانب سے جہانگیر ترین کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے اپنے طور پر ناراض یوتھ ونگ کو منانے کیلئے کوششیں شروع کر د ی ہیں، تحر یک انصاف یوتھ ونگ کے مر کزی سیکرٹری جنرل قاسم شاہ نے اس حوالے سے ان پر واضح کردیا ہے کہ صرف یوتھ ونگ کے پرانے نظام کی بحالی سے ہی احتجاج کر نے کے اپنے فیصلے کوواپس لے سکتے ہیں ،ئجس پرجہانگیر ترین نے یوتھ ونگ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیکن قاسم شاہ کاکہنا تھا کہ جب تک یوتھ ونگ تحلیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ہم احتجاج کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے ، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حکومت مخالف بیانات اور رائیونڈ مارچ کے فیصلے کے اعلان کاجواب دینے میں حکومتی وزراء بھی پی ٹی آئی کیخلاف میدان میں موجود ہیں ایسے میں وزیرمملکت بجلی وپانی عا بد شیر علی بھی پیچھے رہنے والے نہیں انکا کہنا تھا کہ عمران خان را کا ایجنٹ ہے انہی کے ایجنڈے پر عمل کر رہا ہے وہ چا ہتا ہے کہ ملک میں افراتفری کی سیا ست کی جا ئے تا کہ ملک میں خون ریزی ہو گھیر ا ؤ جلا و کی سیا ست کر نے وا لے ملک سے مخلص نہیں ہو سکتے عمران خان خون میں نہاکر ہی جاتی عمرہ پہنچے گاوہاں اسے میں ہی ملونگا پی ٹی آئی کے جس جتھے نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیاتھا ان ہی لوگوں کو جا تی عمرہ کی طرف بھیجے گا ہما رے شیر انہیں پوری قوت سے رو کیں گے کیو نکہ شیر شیر ہی ہو تا ہے اور چو ہا چوہا، چیچہ وطنی کے لو گوں نے بھی میاں نوا ز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر پی ٹی آئی کے منہ پر تھپٹرمارا ہے عمران خان کو تو محرم کا بھی احترام نہیں ہے وہ اپنا یہ شوق محرم کے بعد ہی پورا کر لیتے انہوں نے عمران خان کو چیلنج کر تے ہو ئے کہا کہ وہ پورے پا کستان سے اپنے ورکرز دھو بی گھاٹ بلا لیں میں اس سے زیادہ ورکر صرف فیصل آباد سے اکٹھے کر کے دیکھا دونگا انہوں نے اعلان کیا کہ جاتی عمرہ کی حفاظت کیلئے دوسوسے زائد نو جوا نوں پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس بھی بنا لی ہے۔

اسلام آباد کے میئر اور حال ہی میں سی ڈی اے کے نئے تعینات ہونیوالے چیئرمین شیخ انصرعزیز نے سی ڈی اے کے مختلف دفاتر کے اچانک دورے کرکے افسران اور عملے کی حاضریاں چیک کیں، ان دفاتر میں اپنے کاموں کی غرض سے آنے والے سائلین کے مسائل بھی سنے، اسٹیٹ مینجمنٹ کے اہلکار کی طرف سے رشوت لینے کی شکایت پر انہوں نے اہل کار کی فوری معطلی کے احکامات صادر کیے اور ہدایت کی کہ ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ پر عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے علاوہ ہر کام کو مقررہ مدت ہی میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ون ونڈوپر اسٹامپ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ ہر اسٹامپ پیپر کے وصول کیے جانے والے سرکاری نرخ کی فہرست بھی نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی تاکہ لوگ مقررہ قیمت سے زائد نہ دے سکیں،انہوں نے ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور پلاٹوں کی ٹرانسفر اور دیگر مسائل بھی پوچھے، سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ٹرانسپورٹ سیل کا دورہ کیا اور مرمت طلب واٹر ٹینکرز کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کے احکامات صادر کئے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے کو عوام دوست ادارہ بنانے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور ادارے کے ملازمین اور افسران کو شہریوں کی خدمت کے لئے آمادہ کیا جائے گا اور ادارے کے ملازمین اور افسران کو شہریوں کی خدمت کے لئے نہ صرف دفتری اوقات کار کا پابند بنایا جائے گا بلکہ شہریوں کو دی جانیو الی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -