خیبر ایجنسی میں جوئے۔شراب۔ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی!

خیبر ایجنسی میں جوئے۔شراب۔ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی!

  

خیبر ایجنسی (عمران شنواری سے )

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پہلی بار پولیٹکل انتظامیہ نے سماجی برا ئیوں کے خلاف اقدامات شروع کر دئیے ان اقدامات کو خیبر ایجنسی کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حوصلہ افزائی اور پولیٹکل انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر تے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تحصیل سے سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے پولیٹکل انتظامیہ ساتھ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پولیٹکل انتظامیہ نے گز شتہ روز لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے قمار باز وں کو گر فتار کرکے حوالات میں بند کر دیا اور جوئے کے اڈوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ عید اضحی کے فورا بعد لنڈی کوتل میں شادی بیا ہ کا سیز ن شروع ہو گیا جس میں بے تحا شہ ہوائی فائر نگ پٹاخوں اور آتش بازی کی وجہ سے لوگ سخت تکالیف سے دو چار تھے کیونکہ شادی کے موقع پر بارات دوسرے علاقوں میں جاتے وقت راستے میں ہوائی فائر نگ اور پٹاخے استعمال کرتے تھے اوربعض دفعہ بارات لنڈی کوتل بازار سے گز رتے وقت پٹاخوں سے تاجر برادری سمیت عام لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے پولیٹیکل انتظامیہ نے بر وقت اقدامات اٹھاتے ہوئے ہوائی فائر نگ پٹاخوں اور آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی اور لنڈی کوتل بازار میں کریک ڈاون کرکے آتش بازی کے سامان اور اسلحہ نما کھلونے فروخت کرنے والوں دوکانداروں کو گر فتار کیا اور سامان ضبط کیا گیا سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود کی ہدایت پر تحصیلدار ارشاد خان مہمند نے گز شتہ رو ز تحصیل دفتر میں قومی جرگہ منعقد کیا جس میں لنڈی کوتل کی تینوں اقوام خیبر ذخہ خیل آفریدی ،شینواری اور شلمانی مشران کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی کے نمائندوں نے بھی شر کت کی اس موقع پر تحصیلدار ارشاد خان نے جر گہ پر واضح کیا کہ لنڈی کوتل میں کسی کو غلط کام کرنے کی اجازات نہیں دینگے غلط کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ سماجی برائیوں میں ملوث گر فتار افراد کو رہا کرنے کیلئے اپ لوگ اور قومی مشران اپنا کردار ادا نہ کریں تاکہ ان لوگوں کو پتہ چل سکے کہ انکے پیچھے کوئی نہیں بلکہ وہ خود ان کاموں کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود کی واضح ہدایات ہیں کہ علاقے کو سماجی برائیوں سے پاک کر یں گے اور ان میں کسی قسم کی کو ئی کوتاہی بر ادشت نہیں کر ینگے ان میں قومی مشران اور خصوصا ملکان صاحبان اور میڈیا اپنا کر دار ادا کریں جر گہ سے خطاب کرتے ہوئے خیبر ذخہ خیل قوم کے ملک عبدالرزاق آفریدی نے کہا کہ غلط کام کرنے والوں کا ساتھ نہیں دینگے اور وہ اسطرح کے کاموں کی سخت مخالف ہیں انہوں نے کہا کہ ہوائی فائر نگ اور آتش بازی کے نقصانات بہت زیادہ ہیں اور فائدہ کچھ بھی نہیں ہیں اس لئے ہوائی فائر نگ اور آتش بازی پر پابندی خوش آئند ہیں انہوں نے کہا کہ پولیٹکل انتظامیہ بھی اپنی خامیوں پر نظر ثانی کریں کیونکہ پولیٹیکل انتظامیہ ملکان صاحبان اور قومی مشران کو اہم فیصلوں میں نظر انداز کرتے ہیں اور ایک معمولی حوالاتی کو بھی ملک اور قومی مشرکے کہنے پر رہا نہیں کر تے، تو پھر وہ کس طرح علاقے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے کیونکہ لوگوں کا پھر اس پر اعتماد نہیں ہو تا ہے انہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سماجی برائیوں پر جمعہ کے دن خیبر ذخہ خیل آفریدی کا گرینڈ جر گہ طلب کیا جر گے سے خطاب کر تے ہوئے شینواری قوم کے ملک خیال محمد عر ف خیالونے کہا کہ ہمار ا علاقہ پر امن ہے اور زیادہ لوگ صاف ستھرے ہیں لیکن بعض لوگ سماجی برائیوں میں ملوث ہیں یا اسطرح کے کام کرتے ہیں جس کو معاشرہ اجازت نہیں دیتا وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پولیٹیکل انتظامیہ نے جو اقدامات ہوائی فائر نگ پٹاخوں کے استعمال اور آتش بازی کے خلاف اٹھائے ہیں وہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

شینواری قوم کا گرینڈ جر گہ جمعہ کو طلب کیا گیا جر گہ سے خطاب کرتے ہو ئے شلمانی قوم کے ملک گران باچہ نے کہا کہ انہوں نے قومی سطح پر کئی سال پہلے اپنے علاقے میں ہوائی فائر نگ پر پابند ی عائد کی ہے کیونکہ ہوائی فائر نگ سے پہلے کئی دفعہ نقصانات ہو ئے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں اس لئے شلمانی قوم پولیٹکل انتظامیہ کے ساتھ اس سلسلے میں بھر پور تعاون کر ے گاانہوں نے کہا کہ پولیٹکل انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ دوسرے مسائل پر بھی خصوصی تو جہ دیں تا کہ غریب لوگوں کی محرومیاں ختم ہو سکیں جرگہ سے خطاب کر تے ممبر قومی اسمبلی کے نمائندے ملکزادہ ندیم آفریدی نے کہا کہ کوئی باشعور شخص علاقے میں سماجی برائیوں کی حمایت نہیں کرے گا خوشی کی بات ہے کہ آج قوم اس بات پر اکٹھی ہو گئی کہ علاقے سے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرینگے کیونکہ اچھے اور باشعور لوگ اسطرح باتوں پر متفق ہو جاتے ہیں خیبر ذخہ خیل آفریدی کے ملک خان ،ملک پر ویز اور ملک تاج الدین شینواری نے بھی خطاب کیا اور پولیٹکل انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی آخر میں پولیٹیکل انتظامیہ نے ایک معاہدہ تحریر کیا کہ علاقے میں ہوائی فائر نگ پٹاخوں کی فروخت اور استعمال اور آتش بازی پر پابندی ہو گی اور علاقے سے جوئے کے اڈے کے خاتمے اور شراب کی فروخت پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کوجیل میں بند اور بھاری جر مانہ عائد کیا جائے گا معاہدے پر شینواری قوم اور شلمانی قوم کے مشران نے دستخط کئے لیکن خیبر ذخہ خیل آفریدی قوم کے مشران نے جمعہ کے دن تک مہلت مانگی ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -