یہ روسی حسینہ ایسی چیز پر چڑھ کر مشکل کام کرتی ہے کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

یہ روسی حسینہ ایسی چیز پر چڑھ کر مشکل کام کرتی ہے کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
یہ روسی حسینہ ایسی چیز پر چڑھ کر مشکل کام کرتی ہے کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) نازک اندام حسینائیں کیٹ واک اور رقص کرتی تو نظر آتی ہیں مگر 23 سالہ روسی حسینہ اینجلا نکلاﺅ ایک ایسے کام کی سپرسٹار بن گئی ہیں کہ جس کا تصور کرکے ہی بڑے بڑوں کے دل کانپ جائیں۔ اینجلا رنگ برنگے ملبوسات پہن کر فیشن کی تقریبات میں تتلی کی طرح پھڑپھڑانے کی بجائے شہر کی بلند ترین عمارتوں کا رخ کرتی ہیںا ور ان کی چھت پر جا کر عین کنارے پر کھڑے ہوکر تصاویر بنواتی ہیں اور ان خوفناک مناظر کی سیلفی بھی بناتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایسی دل ہلا دینے والی تصاویر موجود ہیں کہ جنہیں دیکھ کر ہی انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔

اینجلا دنیا بھر کے ممالک کا سفر کرتی ہیںاور جہاں بھی جاتی ہیں وہاں کی بلند ترین عمارتوں کی چھتوں پر پہنچتی ہیں اور پھر عین کنارے پر جا کر سیلفی بناتی ہیں، جبکہ ان کے شریک حیات فوٹوگرافر ان کی تصاویر بناتے ہیں۔ اکثر تصاویر میں وہ اس قدر خطرناک انداز میں کھڑی نظرآتی ہیں کہ تصویر دیکھ کر ہی انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے، لیکن یہ خوبرو حسینہ بالکل بھی ڈرتی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کی بلند ترین عمارتوں کے کنارے پر کھڑے ہونے، بیٹھنے اور حتیٰ کہ کرتب دکھانے کی بھی شوقین ہیں اور انہیں اس کام میں خوشی اور راحت میسر آتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کی خطرناک تصویروں کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد مداح ہیں جو روزانہ ان تصاویر کو دیکھتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اینجلا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ان تصاویر کے ذریعے یہ پیغام بھی دینا چاہتی ہیں کہ دلیری اور ہمت آپ کے دل میں ہوتی ہے نہ کہ آپ کی صنف اور جسمانی طاقت میں ۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کا شوق اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بظاہر کمزور اور نرم و نازک نظر آنے والی خواتین بھی غیر معمولی ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -