قومی سلامتی کے تحفظ کے ایجنڈے پر تمام جماعتیں متفق ہو جائیں، ریاض حسین

قومی سلامتی کے تحفظ کے ایجنڈے پر تمام جماعتیں متفق ہو جائیں، ریاض حسین

  

لاہو ر(خبر نگار خصوصی )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے ایجنڈے پر تمام جماعتیں متفق ہو جائیں۔ بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے داخلی انتشار کا خاتمہ ضروری ہے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت سے فائدہ اٹھارہی ہیں۔ جعلی جہاد کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہتھیار بنالیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ’’صدائے محراب ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ علماء جعلی جہاد اور حقیقی جہاد کا فرق واضح کریں۔ جہاد کو کاروبار بنانے والے اسلام کے دشمن ہیں۔ اسلام امن و سلامتی اور محبت واخوت کا دین ہے۔ اسلام نے ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قراردیا ہے۔ داعش والے کافروں سے نہیں مسلمانوں سے لڑ رہے ہیں۔ مسلمان اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -