سید قطب علی شاہ کی دینی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،حاجی حنیف طیب

سید قطب علی شاہ کی دینی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،حاجی حنیف طیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(خبر نگار خصوصی )سابق وفاقی وزیر نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب ،مرکزی چیف آرگنائز ر پیر فداحسین ہاشمی ایڈووکیٹ ،مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر میاں فاروق مصطفائی ،ڈاکٹر غلام مرتضی سعیدی ،میاں شہزاد احمد ،اویس مصطفائی ،انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ ،ارشد قادری ،محمد اکرم رضوی ،عامر اسماعیل نے لودھراں سے انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی رہنما سید قطب علی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید قطب علی شاہ کی دینی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ زندگی بھر نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ سید قطب علی شاہ ایک صاحب بصیرت قومی و دینی رہنما تھے۔ انکی ملی خدمات ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔سید قطب علی شاہ کی وفات سے ملک اور قوم ایک محب وطن اور با صلاحیت رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔