عمران خان جمہوری نظام کو کمزور کرناچاہتے ہیں،جسٹس پارٹی

عمران خان جمہوری نظام کو کمزور کرناچاہتے ہیں،جسٹس پارٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان جسٹس پارٹی ملک منصب اعوان ایڈووکیٹ‘سیکرٹری اطلاعات منظور حسین اور جنرل سیکرٹری لاہور محمد ارشد وقاص نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اپنی ضد اور اناء کی سیاست سے پاکستان کے جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں ۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ مثال نہیں ملتی ہے کہ کسی سیاسی مخالف نے اپنے سیاسی مخالف کی زاتی رہائش گاہ کو اپنی سیاست کا زریعہ بنایا ہو سیاست میں رواداری اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ پانامہ لیکس کے انکشافات کا قوم کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ حساب دے یہ عمران خان سمیت ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں سے ان کے ذرائع آمدن کے بارے میں آگاہی حاصل کرے تاہم اس میں عمران خان نے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے اس پر جسٹس پارٹی کو اعتراض ہے ہم یہ چاہتے ہیں کہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے اسمبلی کے پلیٹ فارم پر پانامہ لیکس کے ایشو کو حل کیا جائے اسی میں سب کی بہتری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -