تحریک انصافمجبوراً سڑکوں پر نکلی ہے،اعجاز چودھری

تحریک انصافمجبوراً سڑکوں پر نکلی ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری اور ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان نے پارٹی آفس میں رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کشمیری کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی پانامہ لیکس میں اربوں روپے کی کرپشن رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے ، نواز شریف نے احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود انہوں نے پانامہ لیکس کی صاف شفاف تحقیقات نہیں کروائی بلکہ حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے انصاف کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد پی ٹی آئی مجبورا سڑکوں پر نکلی ہے ، احتجاج پر امن ہوگا (ن) لیگ نے پنگا لینے کی کوشش کی تو اسے مہنگا پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ڈنڈا بردار شیطانی ٹولہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے پی ٹی آئی کے کارکنان (ن) لیگ کے گلوؤں سے ڈرنے والے نہیں 30ستمبر کو عوام عمران خان کی کال پر لبیک کہے گی رائیونڈ میں تاریخی احتجاج ہوگا پی ٹی آئی کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی فاشسٹ ذہنیت عوام کے سامنے کھل کر آ گئی ہے نواز شریف کے گھر کے باہر چیخ و پکار کرنے والے تنخواہ دار درباریوں کو لند ن میں جمائما خان کے گھر کے باہر احتجاج کرتے وقت شرم کیوں نہیں آئی ، جاتی امراء کا محل عوام کے ٹیکسوں پر چلتا ہے نواز شریف کی سرپرستی میں (ن) لیگ کا شیطانی ٹولہ جلتی پر تیل کا کام نہ کرے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پر تشدد دہشت گردوں کی سرپرست جماعت بن چکی ہے اور اپنے درباریوں اور مداریوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے دینا کسی بھی جمہوری جماعت کو زیب نہیں دیتا ، اقتدار کے نشے میں دھت حکمران ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -