مسلم لیگ(ن) سیاست کو ڈنڈے سوٹے کی جنگ نہ بنائے،صاحبزادہ حامد رضا

مسلم لیگ(ن) سیاست کو ڈنڈے سوٹے کی جنگ نہ بنائے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(خبر نگار خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ( ن )لیگ سیاسی جنگ کو ڈنڈے سوٹے کی جنگ نہ بنائے۔ وزیرا عظم کے گھر کے باہر احتجاج تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔بھارت کے بے بنیاد الزامات کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔ بھارت جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔ پوری قوم دفاع وطن کیلئے متحد اورپر عزم ہے۔ بھارت نے جنگ کی حماقت کی تو اسے کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں کا نوٹس لے۔ حکومت ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے غافل نہ رہے۔ ایم کیو ایم کاعسکری ونگ پھرمتحر ک ہورہا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔ حکمران جماعت کے غیر جمہوری ہتھکنڈے جمہوریت کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں(ن) لیگ کے قائدین اور کارکنان میں سیاسی اختلافات ، احتجا ج اور تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں۔ ن لیگ اپنی بے تدبیری سے سیاسی محاذ آرائی کو بڑھارہی ہے۔ حکومتی جماعت کے عہدیداران کے دھمکی آمیز بیانات سے سیاسی تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ بھارت شوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔