دفاع وطن کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،راغب نعیمی

دفاع وطن کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،راغب نعیمی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ وطن سے محبت ایمان کاحصہ ہے۔حفاظت وطن کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔او آئی سی اورعالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔ بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کااستعمال بند کرے، بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے۔خطے میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے۔بھارت کی طرف سے بے سروپا الزامات کشمیریوں کی تحریک آزادی کونہیں روک سکتے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ اور مدرسین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو ختم نہیں کر سکتے۔وطن عزیز میں دیر پا امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مدارس اہل سنت کے ناظمین ،مدرسین اورطلباء پاک فوج اورتمام ریاسی اداروں کے ساتھ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -