ہیلتھ کیئر کمیشن کی پی ایم یو عملے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

ہیلتھ کیئر کمیشن کی پی ایم یو عملے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ،ر )پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پاکستان میں طبی سہولیات کے کم از کم معیار (ایم ایس ڈی ایس)طے کرنے والا پہلا انضباطی ادارہ ہے۔ کمیشن کا مقصد صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر،محفوظ اور مستند بنانا ہے۔ان معیار(ایم ایس ڈی ایس)کے نفاذ کے لیے کمیشن پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری علاج گاہوں کو ان پر عمل درآمد کا پابند بنا رہاہے اس سلسلے میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے لاہور میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے عملہ کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اِنعقاد کیاجس کا مقصد پروجیکٹ کے سینئر عملہ کو علاج گاہوں کی مانیٹرنگ کے لیے تیار کرنا تھا۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے تربیت مہیا کرنے والوں میں ڈاکٹر مشتاق احمدڈائر یکٹر کلینکل گورننس ،ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹر ماجد لطیف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد اعوان شامل تھے۔