یوسی مانگا منڈی،پیدائش،اموات او ر طلاق سرٹیفکیٹ کی مد میں اضافی وصولیاں

یوسی مانگا منڈی،پیدائش،اموات او ر طلاق سرٹیفکیٹ کی مد میں اضافی وصولیاں

  

مانگا منڈی (نمائندی خصوصی) مانگا منڈی یونین کونسل میں پیدائش،اموات او ر نکاح نامے کے سرٹیفکیٹ اور پرچیوں کی آڑ میں اضافی وصولی کا دھندہ عروج پر ،سائل سر پکڑ کر بیٹھے گئے ،وزیر علیٰ سے فوری کارروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پیدائش ،اموات اور طلاق کی سرکاری فیس کے نمایاں بینرز تمام یونین کونسلوں میں لگوائے ہیں تا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن مانگا منڈی کانائب قاصد جو خود کو سیکرٹری ظاہر کر کے کام کر رہا ہے اس نے مبینہ طور پر عوامی آگاہی فلیکس اتا ر کر پھینک دی اور 500سے لے کر 1500روپے پیدائش اور امو ات کے سرٹیفکیٹ کے نام پر وصول کئے جارہے ہیں مزید پتہ چلا ہے کہ مک مکا کے لئے ایک عام آدمی حنیف کو دفتر میں رکھا ہے ،عوام کی شکایت پر پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتا زحسین نے یونین کونسل کا دورہ کیا تو حیران کن انکشاف ہوا کہ سیکرٹری ون کی کرسی خالی پڑی تھی اور نائب قاصد جوکہ ایک افسر کا کارخاص بتایا گیا ہے وہ ایک آدمی محمد حنیف کو پاس بٹھا کر پرچیاں بنا رہا تھا،پاکستان ٹیم نے سیکرٹری سے فلیکس اتارنے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے علم نہیں حنیف نامی شخص ہمارے پاس کام کرانے کیلئے آتا ہے وہ شہریوں سے پیسے پکڑ کر کچھ رقم اپنی جیب اور کچھ نائب قاصد علی رضا کو دیکر پرچیاں بنوا کرلے جاتا ہے ،اس حوالے سے 19یونین کونسلوں کے انچارج ایڈمنسٹریر جواد الحسن گوندل سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ا8 بہت جلد یہ نظام درست کر دوں گا زیادہ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کروں گا اور جو عام آدمی محمد حنیف کام کرتا ہے اس کو جلد بھگا دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -