پی ٹی آئی کا 30ستمبر کا جلسہ پر امن ہو گا ،ملک ظہیر عباس کھوکھر

پی ٹی آئی کا 30ستمبر کا جلسہ پر امن ہو گا ،ملک ظہیر عباس کھوکھر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے لاہور (رورل ) کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھرنے جنرل سیکرٹری اعجازڈیال اور ایم پی اے شعیب صدیقی کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈ ن ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا 30ستمبر کا جلسہ پر امن ہو گا جس میں ملک بھر سے پارٹی کارکن زندہ دلان لاہور کے مہمان ہوں گے اگر ہمارے مہمانوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی توشرارت کی پہل کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور قومی خزانے کی لوٹ مار کے خلاف احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے حکومت فاشزم کا مظاہرہ نہ کرے ۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ کے گلوؤں کی میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،پی ٹی آئی کے کارکن زعیم قادری کی باتوں سے مرعوب ہونے والے نہیں، تحریک انصاف نواز شریف کے گھر کا گھیراؤ کرنا نہیں چاہتی، تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہوگا، انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مہمانوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور (ن) لیگ کے گلوؤں کا بھرپور جواب دیں گے، انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں یہاں تحریک انصاف کے ووٹر بھی رہتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر ہم اپنے لیگل ایکسپرٹ سے مشورہ کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر در ج کروانے پر غور کررہے ہیں ، اعجازڈیال نے کہاکہ (ن) لیگ کے حواری رائیونڈ جلسے کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ہمارا جلسہ پُرامن ہوگا اور ہمارے پُرامن احتجاج کو روکنا (ن) لیگ کی حماقت ہوگی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -