آرمی چیف نے بھارتی پراپیگنڈے کا درست جواب دیا،جاوید اقبال

آرمی چیف نے بھارتی پراپیگنڈے کا درست جواب دیا،جاوید اقبال

  

لاہور(پ ر) جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے بھارتی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے ہیں ، قوم ضرب عضب آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جنرل راحیل شریف کو ہی پاک فوج کا سپاہ سالار دیکھنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی جے بٹ، محمد زاہد، خالد پرویز، میاں محمد اکرم، محمد عمران، ماحر جاوید بٹ، حاجی محمد امین ، میاں محمد امجد، ارسلان بٹ، ذوہیب ریاض، اکرام الحق ، ریاض جٹ، پرویز اقبال بٹ، علی رضا، صوبے خان اور دیگر تاجر بھی موجود تھے، جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ قوم کو موجودہ حالات میں کرپشن اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور دیگر محب وطن اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا ،قوم کو تن ، من ، دھن سے پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا، قوم کو اپنی صفوں میں ملک دشمن عناصر کو ڈھونڈنا ہو گا چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتے ہوں ان کا قلع قمع کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج دن رات اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے اب موجودہ حالات میں قوم کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -