یونین کونسلوں میں کرپشن کی بھرمار کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی 90 فیصد یونین کونسلوں میں کرپشن کی بھرمار ہے عوام پیدائش شادی،اموات اور طلاق کے سرٹیفکیٹ اور پرچیوں کے حصول کے لئے یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو رشوت دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجود بھی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی من مانی فیس وصول کی جا رہی ہے۔