رائیونڈ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا،فرخ مون
ؒ ٓلاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا اورثابت کریں گے کہ لاہورپی ٹی آئی کا قلعہ ہے،حکمرانوں کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اورپی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن 30ستمبرکورائے ونڈ مارچ کیلئے باہر نکلیں گے اورہرطرف انسانوں کا سمندرہوگا۔کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حسنی مبارک سے پانچ ماہ سے جواب مانگ رہے ہیں لیکن بادشاہ سلامت جواب دینے کی بجائے فیتے کاٹنا شروع کردیتے ہیں اوراحتساب کے نام پرانہیں چکرآنا شروع ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلوبٹوں کی جمہوریت نے پاکستان کوکنگال کردیا ہے،فیصلہ کن وقت آگیا ہے قوم کوملک بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا اگریہ موقع بھی ضائع ہوگیا توآنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ،جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی اورنہ کبھی ادارے آزاد ہوسکتے ہیں ۔