ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کلاس کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے،محمد معصوم

ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کلاس کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے،محمد معصوم

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن لاہورڈویژن کا اجلاس آرکیٹکٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہوا جس میں صدر لاہور ڈویژن محمد معصوم ،چیئرمین پنجا ب حاجی محمد نواز اعوان ،محمود مختار چشتی جنرل سیکرٹری،جنر ل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں بشارت حسین ،سینئر نائب صدر پنجاب سید آفتاب احمد بخاری اور رانا مظہر اقبال پریس سیکرٹری اور دیگر تمام عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح کلیریکل سٹاف کی 2016میں دوسری بار اپ گریڈیشن کر کے حیران کن طور پر دوبارہ ٹیکنیکل ڈرارفٹسمین کلاس کے سرکاری ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔لہذا حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کلاس کو جس میں ٹریسر ، ڈرافٹسمین ،ہیڈ ڈرافٹسمین،سرکل ہیڈڈرافٹسمین،چیف ڈرافٹسمین کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -