بھارت کا کشمیر پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا، نادر میر

بھارت کا کشمیر پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا، نادر میر
بھارت کا کشمیر پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا، نادر میر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ کے سربراہ بریگیڈئیر(ر) نادر میر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دنگا فساد کی آڑ میں کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن برہان وانی کی شہادت کی وجہ سے کشمیریوں نے آزادی کی جو تحریک شروع کی ہے وہ اب تھمنے والی نہیں ہے اور نہ ہی بھارت کا کشمیر پر قبضے کا خواب پورا ہوگا بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی پرانی روایت ہے لیکن بھارت کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں ملے گا۔اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نادر میر کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا بھر میں تنہا ہوتا جارہا ہے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کے نتیجے میں بھارت کو کشمیر کا مسلہء حل کرنے کی طرف آنا ہوگا کشمیر سارے کا سارا پاکستان کا ہے اور پاکستان کے لئے کشمیر ایک شہ رگ کی حثیت رکھتا ہے ہم کشمیریوں کی ہر سطح پر حمائت جاری رکھیں گے اور کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -