مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،سہیل احمد رضا

مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،سہیل احمد رضا

  

لاہور ( خبر نگار خصوصی )عالمی یوم امن کے موقع پر پیس سنٹر لاہور میں ایک اہم تقریب ہوئی ۔تقریب کی صدارت آرچ بشپ لاہور سبیسٹین فرانسس نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضااور ڈاکٹر جیمز چنن تھے ۔یوم امن کے حوالے سے تقریب میں مختلف مذاہب کے اہم رہنماؤں اور نمائندہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہاکہ اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس کااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہو گا ۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کیا جائے اور مذہبی عبادات پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔ہندوستان تمام اقلیتوں کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کرے۔ عالمی امن کے قیام کیلئے دنیا کے تمام مذاہب اور اقوام کو باہمی احترام اور ایک دوسرے کے وجود کو برداشت کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا ۔اس وقت دنیا بد ترین دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ۔انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم انسانیت کوامن کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ تمام عالمی رہنماؤں کو باہمی رواداری کے فروغ اور عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری عالمی سطح پر اقوام کے مابین تہذیبوں کے تصادم کو روکنے اور تکریم انسانیت کے فروغ ومذاہب عالم کے مابین رواداری اور ہم آہنگی کو عملی طور پر فروغ دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -