رائیونڈ مارچ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش ہے،زمرد

رائیونڈ مارچ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش ہے،زمرد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش ہے، 30 ستمبر کو عمران خان کی سیاست آخری ہچکی لے گی، لاہور سے شروع ہونے والا کھلاڑی کا سفر 30 ستمبر کو لاہورہی میں ختم ہو جائے گا۔

زندہ دلان لاہور کو مسٹنڈے کہنے پر عمران خان لاہوریوں سے معافی مانگیں۔ انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصافکایہ جلسہ ماضی کی طرح میوزیکل نائٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہو گا۔ پاکستان تحریک انصافنے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو فروغ دیا اور عوام کو یوم آزادی کی خوشی میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کو کون سمجھائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اورشیخ رشید نے ہمیشہ اپنے مفادات کو عزیز رکھا ۔ان دونوں نے جمہوریت کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -