سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کو خط لکھنے سے بھارت دباؤ میں آئے گا،آزاد

سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کو خط لکھنے سے بھارت دباؤ میں آئے گا،آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کو خط لکھنے سے بھارت دباؤ میں آئے گا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر پر اصولی اور وزنی موقف اختیار کیا جس پر بھارت سخت پریشان ہے۔

اور اب پانچ اہم ممالک کے سربراہوں کو خط لکھنے سے بھارت مزیددباؤ کاشکا رہوگا اور بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا ،انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور وہ مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں ہیں،ان کی جدوجہد ضروررنگ لائے گی اور مقبوضہ کشمیر ضرورآزاد ہوگا،پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی حمایت کررہا ہے اور مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے ۔