کشمیر یوں کی جدوجہدآزادی کو روکا نہیں جا سکتا،عفت رشید
لاہور (جنرل رپورٹر) کلثوم مدر کیئر ٹرسٹ کی نائب صدر عفت رشید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو مزید نہیں روکا جاسکتا۔بھارت آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیریوں بھائیوں کی آواز کو بھرپور انداز میں بلند کریں ۔پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگانے والا بھارت خود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ۔موجودہ بھارتی حکومت ’’را‘‘ کی ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہی ہے ۔کشمیر میں گزشتہ 73روز سے ہڑتال ہے نظام زندگی دھرم بھرم ہو چکا ہے ۔بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن عالمی سطح پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموشی سے تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔پاکستان ہر فورم پر کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا جب تک کشمیریوں کو آزادی کا حق نہیں ملے گا پاکستان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔