بھارت اپنے مظالم چھپانے کیلئے دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا،اجمل قادری

بھارت اپنے مظالم چھپانے کیلئے دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا،اجمل ...

  

لاہو ر(خبر نگار خصوصی ) عالمی انجمن خدام الدین پاکستان کے امیر و جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حکومت اپنے مظالم چھپانے کے لئے دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی،پاکستان کے خلافاس کی ہر سازش ناکام ہوگی،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی رنگ لائے گی ، مسئلہ کشمیرحل ہوگا۔گزشتہ روز کیولری گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط کو مسترد کرچکے ہیں، کشمیر ی واضح کرچکے ہیں کہ انہیں بھارتی آئین قبول ہے اور نہ ہی اس کے تحت ہونے والی مصالحت، وہ صرف اور صرف آزادی چاہتے ہیں، جس کے لئے عالمی اداروں خصوصاً اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسلم ممالک کی تفریق بھی امریکی ایجنڈا اور استعماری سازش ہے، اسلامی درد اور وحدت فکر رکھنے والے دانشور طبقے کو اتحاد امت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -