سیاسی جماعتیں پر تشدد عمل سے گریز کریں،لبنی چودھری ایڈووکیٹ

سیاسی جماعتیں پر تشدد عمل سے گریز کریں،لبنی چودھری ایڈووکیٹ

  

لاہور(پ ر) ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور تحریک انصا ف سیا ست میں پر تشد د عمل کو شامل نہ کر یںیہ کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے بہتر نہیں ہے سیاسی جماعتو ں میں اختلا فا ت کا یہ مقصد نہیں کارکن ڈنڈے لے کر میدان میں آ جائیں ایسی سیا ست کا نہ ملک متحمل ہے اور نہ ہی کوئی سیا سی جماعت ۔تشد د کسی بھی طر ف سے ہووہ قا بل مذ مت ہے پیپلز پار ٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی جنگ لڑتے ہوئے صبر اور امن کا دامن نہیں چھو ڑا ۔انہوں نے کہا پانامہ لیکس کرپشن کی جدید شکل ہے اس کے خلاف جنگ ٹرننگ پوائنٹ ہے ،ٹی او آرز میں کسی ایک شخص کی بجائے بلا تفریق احتساب کی بات ہونی چاہیے کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی اور آرز میں کسی ایک شخص کو نامزد نہیں کیا جانا چاہیے لیکن کسی کو استشنیٰ بھی ٰ نہیں ہونا چاہیے ، ٹی اوآرز کی تشکیل کا معاملہ ایک غیر جانبدار ادارے کو دینا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی عوام کسی بھی معاشرتی برائی کے سامنے اٹھ کھڑے ہوں تو یا انقلاب آتا ہے اور یا پھر وہ تحریک بن جا تی ہے ، اگر معاشرے کا ہر فرد اس میں اپنا کردارادا کر ے تو ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں ، لیکن ہمیں یہ جنگ مستقل بنیادوں پر لڑنی ہے ، کیونکہ کرپشن کا خاتمہ ایک دن میں ممکن نہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -