وزیر اعظم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں،ضیاء الحق نقشبندی

وزیر اعظم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں،ضیاء الحق نقشبندی

  

لاہو ر(خبر نگار خصوصی )وزیر اعظم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اوربرابری کی سطح پر مذاکرات شروع کرنے پر زور دیں ۔ عالمی برداری کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت او ر احساسیت سمجھے ۔کشمیری عوام کی شہادتیں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔ایٹمی جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے یہ بات چیئرمین تنظیم اتحادامت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے ’’اتحاد امت اسلامک سنٹرالحسن مسجد ارشد گارڈن کینال روڈ لاہور‘‘میں طلباء طالبات کی نشست خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مختلف سوالات کے جذبات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام کے مسائل اور ہیں جس پر نظر مرکوز رکھ کر دونوں ممالک کے حکمران عوام کوقریب لا نے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔لیکن لڑائی جھگڑے مسائل کا حل نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے دکھوں کو سمجھے بغیر مذاکرات کی میز سجانا بھی بے معنی ہوگا کیونکہ پاک بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ ہے اس لیے عالمی برداری بھارت کو امن کی راہ پر لانے کیلئے کوشش کرے امریکہ بہادر دونوں ممالک کو لڑانے کی پالیسی ختم کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -