پی ٹی آئی کے کارکن گلو بٹوں سے ڈرنے والے نہیں،نبیلہ حاکم

پی ٹی آئی کے کارکن گلو بٹوں سے ڈرنے والے نہیں،نبیلہ حاکم

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈا بردار اور گلو بٹوں سے ڈرنے والے نہیں ۔مسلم لیگ(ن) ملک میں مار دھاڑ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے ۔30ستمبر کے احتجا ج میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی۔جاتی عمرہ شریف محل غریبوں کا لہو نچھوڑ کر بنایا گیا ہے ۔تحریک انصاف وزیر اعظم کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔لاہور پریس کلب میں ’’نواز جانثار فورس‘‘ کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیری قابل مذمت ہے(ن )لیگ نے ہمیشہ ڈنڈے اور گولی کے زور پر حکومت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت رائے مارچ کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔شریف برادران کی نیندیں حرام ہو چکی ہے ۔شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے خوابوں میں عمران خان ہی آتے ہیں (ن )لیگ رائے ونڈ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونما کرنے کیلئے پوری پلاننگ کررہی ہے اگر مارچ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری سانحہ ماڈل ٹاؤں کے ذمہ داروں پر عائد ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -