رک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

رک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے محکمہ خزانہ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق ورک چارج ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر تنخواہ دی جائے گی۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنر مند ملازمین کے لیے 511روپے پر ڈے،اوسط درجے کے ہنر مند ملازمین کے لیے531روپے پر ڈے اور ہنر مند ملازمین کے لیے579روپے پر ڈے تنخواہ ہو گی اس کے علاوہ پارٹ ٹائم ملازمت کرنے والے ملازمین کے لیے ماہانہ4752روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے نوٹیفکیشن پر فوری طور پر عملدرآمد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -