ڈی سی اور ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

ڈی سی اور ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی اولاہور نے ڈی ایچ اے فیز V اور حاجی میاں میر سے ملحقہ آبادیوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا۔

اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ڈینگی ٹیموں کو بھر پور سرویلنس کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔س موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -