زمین خوردبرد کیس میں 3ملزمان کی عبوری ضمانت میں3اکتوبر تک توسیع

زمین خوردبرد کیس میں 3ملزمان کی عبوری ضمانت میں3اکتوبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے ڈی ایچ اے کو مبینہ طور پر فروخت کی جانے والے 26ایکٹر زمین خوردبرد کیس میں ملوث 3ملزمان کی عبوری ضمانت میں3اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پرملزمان کے فنگرپرنٹس کی رپورٹ ہرحال میں عدالت میں پیش کیا جائے ۔

عدالت میں 26ایکٹرزمین خوردبرد کرنے کے الزام میں 3ملزمان چودھری عمران،عارف مسیح اور ملک رفیق نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی ہے جس میں عدالت نے تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے ،عدالت کو ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل ملک امجد علی نے بتایا کہ ابھی تک ملزمان کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ وصول نہیں ہوئی ہے ، عدالت نے ڈی ایس پی رضا صفدر کاظمی کو حکم دیا کہ کیس کے فنگر پرنٹ کی رپورٹ آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش کریں۔ملزمان کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے منیرحسین کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 26ایکٹر زمین کو جعل سازی سے فروخت کیا ہے۔