بیکنہاؤس کی جانب سے سکول سروس کوالٹی مینجمنٹ پروگرام بیکن نیکٹ کا آغاز

بیکنہاؤس کی جانب سے سکول سروس کوالٹی مینجمنٹ پروگرام بیکن نیکٹ کا آغاز

  

لاہور(پ ر) بیکن ہاؤس نے اپنے اسکولوں میں سروس کوالٹی مینجمنٹ پروگرام بیکنکٹ BEACONNECTکا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب بیکن ہاؤس نیو لینڈز میں منعقد ہوئی۔ بیکن ہاؤس کے سنٹرل ریجن میں اس پروگرام کا تجرباتی طور پر آغاز کیا گیا ہے اور اس کی کامیابی کی بنیاد پر آئندہ اسے پورے بیکن ہاؤس اسکول سسٹم میں رائج کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر محترم عدیل ہاشمی مرکزی مقرر تھے۔ دوسرے مہمانوں میں چیف ایگزیکٹومحترم قاسم قصوری، ریجنل ڈائریکٹر سینٹر محترم علی احمد خان، اسکولگ روپ ہیڈز، ڈیپارٹمنٹس کے سربراہ اور ہیڈ آفس کی انتظامیہ کے افراد موجود تھے۔ اس موقع پر بیکن ہاؤس کے لئے یہ پروگرام ڈیزائن کرنے والے گراس روٹ کنسلٹنٹ محترم ذیشان حسن نے ایک پریزنٹیشن دی۔جس کے بعد اس سلسلہ میں ابھرنے والے عمومی سوالات پر ایک پینل مذاکرہ میں گفتگو کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ بیکنکٹ کے 21بنیادی سروس انڈیکیٹرز (Key Service Indicators)ہیں، جن کے ذریعہ اسکول انتظامیہ جدید ترین ٹیکنالوجی سسٹمز مثلاً شارٹ کوڈ ایس ایم ایس فیڈ بیک اور ریکارڈ کی گئیں۔

سروے کالز استعمال کرتے ہوئے والدین سے رابطہ میں رہ سکیں گے۔ شکایات کو سسٹم کے اپنے بنائے ہوئے ایک مستحکم میمنجمٹ سسٹم کے ذریعہ سنا اور دور کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -