رکشہ ڈرائیورکوقتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم امتیازکو 25سال قید

رکشہ ڈرائیورکوقتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم امتیازکو 25سال قید

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے رکشہ ڈرائیورکوقتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم امتیازکو 25سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک 2ملزموں کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔عدالت میں تھانہ ساندہ پولیس نے شہزاد نامی رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے کے جرم میں 3 ملزمان امتیاز عرف کوڈو،شہزاد اور خرم عرف ببلی کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا۔عدالت میں شہزاد احمد اور امتیاز کے کیس کی سماعت جاری تھی ،عدالت نے گزشتہ روزگواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل کے بعد ملزم امتیاز عرف کوڈو کو جرم ثابت ہونے پر 25سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں شریک ملزموں شہزاد اور خرم عرف ببلی کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -