سب کچھ راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتا، بہتری کیلئے کوشاں ہیں،انضمام الحق

سب کچھ راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتا، بہتری کیلئے کوشاں ہیں،انضمام الحق

  

دبئی (آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کہا ہے کہ سب کچھ راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتا، بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں، شاہد آفریدی کو فئیرویل میچ ملنا چاہیئے۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ تین ماہ میں ساری چیزیں ٹھیک نہیں ہو سکتیں۔ چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلیے کوششیں جاری ہیں۔انضمام الحق نے کہا شاہد آفریدی نے اٹھارہ بیس سال کرکٹ کو دیئے ہیں انہیں فئیرویل میچ ملنا چاہییے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -