اومان انڈر18ہاکی ٹیم کل کراچی سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی

اومان انڈر18ہاکی ٹیم کل کراچی سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اومان کی انڈر۔18ہاکی ٹیم پاکستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد آج بدھ کی شام لاہور سے کراچی پہنچے گی اورپھر جمعرات کی صبح کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگی جہاں وہ24 سے 30ستمبر تک ڈھاکہ میں ہونے والے چوتھے انڈر 18ایشیا ہاکی کپ میں حصہ لے گی ۔ 24 رکنی عمان کی ٹیم میں 18 کھلاڑی اور چھ آفیشلز شامل ہیں۔کھلاڑیوں میں زوہیر اظہر الراشد، ابراہیم ناصر الحسنی، عامر احمد ، عبداللہ اوادھ، فیصل سیف، مروان خامس، طحہ حسین، عبدالحمید عبداللہ النوفلی، محمد سلمان، حمید عبداللہ الحسنی، اصیل امین بیت طیسر ، فہدحسن ال لواتی، اکرم آشور ، راشد سلیم اور محمد سلیم الادھم جبکہ آفیشلز میں ٹیم مینجرمحمد عبداللہ البترانی ، ہیڈ کوچ یوسفی درویش السیابی، اسسٹنٹ کوچ یونس درویش السیابی، گول کیپر کوچ شاکر منیر شامل ہیں۔

، اسسٹنٹ مینجر رعید عبدالشریف اور اسسٹنٹ گول کیپر کوچ عاصم داؤد صدیق شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -