پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے اومان کو 3-8سے شکست دیدی

پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے اومان کو 3-8سے شکست دیدی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اومان کو چوتھے میچ میں3 کے مقابلے میں8 گولز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی، پاکستان کی طرف سے علی عزیز نے 2گول جبکہ عدیل لطیف ، احمد ندیم عبداﷲبابر،خیراﷲ،جونیئرمنظور، افروزنے ایک ایک گول کیا جبکہ اومان کی جانب سے راشد سلیم علی نے 2اور عدنان خلیل نے ایک گول کیا ۔ناقص انتظامات کی وجہ سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم بارش کے بعد سوئمنگ پول کا منظر پیش کرتا رہا۔ذرا سی بارش کیا ہوئی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پانی ہی پانی بھر گیا اور ہاکی فیڈریشن کی نااہلی کا پول کھل گیا۔ چھ سال کے بعد وطن عزیز میں انٹرنیشل ہاکی سیریز کا انعقاد بھی پی ایچ ایف کو خواب غفلت سے نہ جگا سکا۔ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے سٹیڈیم میں نکاسی آب کا نظام ہی موجود نہیں۔ کمنٹری باکس میں موجود سابق کپتان صلاح الدین صدیقی اور دیگر کمنٹیٹرز ہاکی فیڈریشن کی بدانتظامی پر خوب برسے۔ فنڈز کی کمی کا رونا رونے والے پی ایچ ایف حکام کی من مانیوں کی وجہ سے گرین شرٹس ورلڈ کپ اور ریو اولمپکس سے باہر ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -