چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، ینگ کلب اور موسی ٰ میموریل کلب کے درمیان میچ کل ہوگا
راولپنڈی(این این آئی)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، ینگ کلب اور موسی ٰ میموریل کلب کے درمیان میچ(کل) جمعرات کو شام چار بجے ، میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی 24 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کر رہی ہیں۔