بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے ، اسلامی تعاون تنظیم

بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے ، اسلامی تعاون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک (خصوصی رپورٹر )نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پرمسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کااجلاس ہوا، او آئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ۔ اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے کی۔ ایاد امین مدنی نے کشمیر میں بھارتی مظالم فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کااستعمال بند کرے، بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی۔ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کو بتایا کہ بھارت اب تک کشمیر میں سو سے زائد افراد کو شہید اور 8 ہزار سے زائد افراد کو زخمی کرچکا ہے، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں ممنوعہ ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کررہاہے، پیلٹ گنز سے اب تک ڈیڑھ سو افراد بینائی سے محروم اور ساڑھے 3 سو افراد کی بینائی شدید متاثر ہوئی ہے۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ہے۔ اجلاس کے آخر میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -