کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ...

  

کانپور (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ نیشم گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران پسلیوں کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نیشم کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ 30 ستمبر کو شیڈول سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے کانپور میں شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -