آئی ٹی ایف ایشیا کے سینئر ڈیویلپمنٹ آفیسرآج پاکستان پہنچیں گے

آئی ٹی ایف ایشیا کے سینئر ڈیویلپمنٹ آفیسرآج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد (این این آئی)انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن ایشیا کے سینئر ڈیویلپمنٹ آفیسر سریش مینن تین روزہ دورے پر (آج) بدھ کو پاکستان آئیں گے۔ وہ اپنے دورہ کے دوران پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان اور دیگر عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔ سریش مینن دورہ پاکستان کے دوران خاص طور پر یہاں جونئیرز ڈیویلپمنٹ پروگرام اور کوچز ایجوکیشن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران ان کو لاہور اور کراچی میں جاری جونئیرز کی مصروفیات سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ کامران خلیل جو پاکستان میں جونئیرز ڈیولپمنٹ کے قومی کوآرڈینیٹر ہیں اور محمد خالد رحمانی، سیکریٹری پاکستان ٹینس فیڈریشن ایک پریذنٹیشن بھی دینگے جس میں انہیں پاکستان میں جاری پروگرام جس کو ای ٹی ایف مدد فراہم کرتا ہے کے بارے میں تفصیلات دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق پہلا پری آی ٹی ایف لیول گرین بیج نیشل کوچز کورس جنوری میں کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں 28 کوچز نے شرکت کی اور کورس11کوچز نے پاس کر کے قومی کوچ کی سند حاصل کی ٗ دوسرا کورس لاہور میں گزشتہ ماہ ( اگست) میں کرایا گیا جس میں 35 کوچز نے شرکت کی اور 13 کوچز نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح 63 کوچز کو جونئر ٹینس کوچنگ کی تربیت فراہم کی گئی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -