وکی،پاناما کے بعد اب اسپورٹس لیکس،ایتھلیٹس الزامات کی زد میں

وکی،پاناما کے بعد اب اسپورٹس لیکس،ایتھلیٹس الزامات کی زد میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (آئی این پی)روسی ہیکرز فینسی بیئرز نے مزید چھبیس ایتھلیٹس کا میڈیکل ڈیٹا جاری کردیا۔ ہیکرز کے مطابق ایتھلیٹس پرفارمنس بڑھانے کی ادویات استعمال کرتے ہیں مگر واڈا انھیں پکڑنے میں ناکام ہے۔پہلے سمون بائلز اور سیرینا ولیمز ہیکرز کا شکار ہوئے اور اب نشانے پر ہیں مو فراح، رافیل نڈال اور جسٹن روز،ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا کے مطابق روسی ہیکرز ساری کارروائیاں کررہے ہیں،کون ہیں یہ ہیکرز،مقصد کیا ہے،کچھ پتہ نہیں چل رہا۔برطانوی ایتھلیٹ مو فراح اولمپک کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو پانچ ہزار اور ہزار میٹر ریس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے،ٹینس اسٹار رافیل نڈال چودہ مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔روسی ہیکرز کے مطابق ایتھلیٹس کہیں نہ کہیں موقع لگتے ہی پرفارمنس بڑھانے کی ادویات استعمال کرتے ہیں مگر واڈا انھیں پکڑنے میں ناکام ہے،روسی ہیکرز نے اس سے پہلے امریکی ایتھلیٹس سمون بائلز، سیرینا اور وینس ویلیمز کی میڈیکل تفصیلات بھی افشا کی تھیں۔