بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے کانپور میں شروع ہوگا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے کانپور میں شروع ہوگا

  

کانپور (این این آئی)بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل)جمعرات سے گرین پارک، کانپور میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعرات کو گرین پارک، کانپور میں شروع ہوگا۔

، دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ایڈن کارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 اکتوبر تک ہولکر کرکٹ سٹیڈیم، اندور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 20 اکتوبر کو فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 23 اکتوبر کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، موہالی، چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا ، چوتھا میچ 26 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 اکتوبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -