اظہر علی کی کپتانی بچانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے کردار افشاء

اظہر علی کی کپتانی بچانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے کردار افشاء

  

لاہور(آئی این پی) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی قیادت بچانے والے اہم کرداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد مختلف لابیوں کی جانب سے اظہر علی کو ہٹا کر سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کیاگیا، تاہم وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سمیت بعض سابق کرکٹرز نے بھی اس فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی اور اظہر کو کپتان برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا تھا اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو اس کا باقاعدہ پیغام بھی پہنچایا تھا اس ضمن میں شہریار خان کے کرکٹ مشیر مصباح الحق اور یونس خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -