پنجاب میں محرم الحرام کے دوران فوج ا و رینجرز طلب کرنے کی منظوری

پنجاب میں محرم الحرام کے دوران فوج ا و رینجرز طلب کرنے کی منظوری

  

لاہور (مانیٹرنگ دیسک) پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی خدشات کے پیش نظر امن قائم رکھنے کے لئے فوج و رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول سیکرٹریٹ محکمہ داخلہ میں سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں فوج و رینجرز کی 60کمپنیاں طلب کرنے کے لئے منظوری دے دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانیوالی سمری کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ساہیوال، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر حساس شہروں میں فوج اور رینجرز کی کمپنیوں کو تعینات کیا جائیگا۔ فوج او رینجرز کچھ اضلاع میں یکم محرم ، بعض اضلاع میں 4، 9 اور 10 محرم کو تعینات ہو گی۔ لاہور میں 3 فوج اور 3 رینجرز کی کمپنیاں تعینات ہوں گی۔ راولپنڈی میں 10 فوج و رینجرز کی کمپنیاں تعینات ہوں گی۔ رحیم یار خان میں 3 فوج ، 2 رینجرز، ڈیرہ غازیخان میں فوج اور رینجرز کی چار، چار کمپنیاں تعینات ہوں گی جبکہ پنجاب کے کئی ایسے اضلاع جہاں پر مکمل طور پر امن قائم ہے اور وہاں فو ج و رینجرز تعینات نہ ہو گی۔ صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ کہتے ہیں کہ محرم الحرام میں فوج و رینجرز امن و امان قائم رکھنے کے لئے طلب کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرنے کے لئے جلد سمری وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجوا دی جائیگی۔

منظوری

مزید :

صفحہ اول -