جوہانسبرگ یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا

جوہانسبرگ یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا

  

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) جوہانسبرگ یونیورسٹی نے بھی فیسوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا،اور اس پر دو ہفتوں کے دوران عملدرآمد کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،دوسری طرف ہائر ایجوکیشن کے وزیر بلیڈ نازی مینٹیزنے میڈیا کو بتایا کہ 2017میں فیسوں میں اضافہ کیا جائے گا،یونیورسٹیاں طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے مذاکرات کریں،فیسوں میں اضا فہ صرف 8فیصد کیا جائے گا،طلبہ سے بھی مذاکرات جاری ہیں دو سے تین ہفتوں میں اس کا حل نکال لیا جائے گا،طالبعلموں کو احتجاج نہیں کرنا چاہئے،احتجاج کے معاملے پر سٹوڈنٹ تنظیمیں بھی تقسیم ہو گئیں ہیں ۔

اور کچھ احتجاج کر رہی ہیں جبکہ کچھ تنظیموں نے احتجاج سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -