بھارت پاکستان کو دھمکیا ں دینے سے باز آ جائے، خالد سلہریا

بھارت پاکستان کو دھمکیا ں دینے سے باز آ جائے، خالد سلہریا

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو دھمکیا ں دینے سے باز آ جائے ،پاکستان بھی ایٹمی ملک ہے اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی،پاکستان کی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ رہے گی،بھارتی میڈیا کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور جنگ کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے ایسی حرکت مہنگی پڑے گی،پاکستان نے ایٹم بم الماری میں سجانے کے لئے نہیں بنایا ہے،اس کا استعمال کرنا بھی جا نتا ہے،پاک فوج انڈین آرمی کو بھر پور جوان دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد سلہریا نے کہا کہ نریندر مودی کا جنرل اسمبلی سے خطاب سے بھاگنا پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر اخلاقی فتح ہے اور پاکستان کے موقف کی فتح ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -