آزربائیجان اور ترکی نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کر دیا

آزربائیجان اور ترکی نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کر دیا

  

نیویارک( آن لائن ) ترکی اور آزربائیجان نے ہندوستان سے مسئلہ کشمیر فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کا موقف ہے کہ جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں اصل رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔دوسری جانب آزربائیجان نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معائنے کیلئے اقوام متحدہ کے وفد کو وادی تک رسائی دے۔

مزید :

عالمی منظر -