کیمبرج یونیورسٹی کاطالب علم آئی فون کی میموری چپس کی نقل بنانے میں کامیاب

کیمبرج یونیورسٹی کاطالب علم آئی فون کی میموری چپس کی نقل بنانے میں کامیاب

  

لندن(این این آئی)ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ معروف کمپنی ایپل کے آئی فون کے پاس کوڈ کو کامیابی سے توڑنے کے لیے صرف ایک سو ڈالر لاگت کے آلات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کیمبرج کے ایک طالب علم آئی فون کی میموری چپس کی نقل بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد وہ آئی فون کے پاس کوڈ کو توڑنے کے لیے بے شمار کوششیں کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ آئی فون میں اگر آپ ایک حد سے زیادہ غلط پاس کوڈ ڈالیں تو فون میں موجود تمام فائلیں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ اسی لیے اس طالب علم کی جانب سے بے شمار کوششیں کرنے کی صلاحیت ایجاد کرنے سے آئی فون کا پاس کوڈ توڑنا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔یہ تحقیق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئی فون کی چپس کی نقل کرنے سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔

ایف بی آئی نے یہ دعویٰ اس وقت کیا تھا جب وہ سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق تک رسائی کے لیے عدالت سے استعدعا کر رہے تھے کہ اپیل کمپنی کو مجبور کیا جائے کہ وہ آئی فون کے کوڈ کو توڑنے کا راستہ حکام کو بتائیں۔اب کیمبرج یونیورسٹی کے ڈاکٹر سرگے سکوروبوگاتوف نے چار ماہ کی تحقیق کے بعد ایک ایسا راستہ نکال لیا ہے جس کے ذریعے وہ آئی فون کی میموری کی کاپی بنا سکتے ہیں اور اس کے بعد وہ پاس کوڈ کے لیے بے شمار کوششیں کر کے اسے توڑ سکتے ہیں۔ چار ہندسوں کے اس پاس کوڈ کو توڑنے میں انھیں چار گھنٹے لگتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -