جنوبی افریقہ:ایم کیو ایم ساؤتھ کی مرکزی کمیٹی اور کارکنان کا اجلاس

جنوبی افریقہ:ایم کیو ایم ساؤتھ کی مرکزی کمیٹی اور کارکنان کا اجلاس

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم ساؤتھ کی مرکزی کمیٹی اور کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مائنس ون فارمولے کو قطعی مسترد کرتے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قوم کو حقائق سے آگاہ کریں،اس کے علاوہ وہ تمام ایم این اے،ایم پی اے،اور سینیٹرز جو ایوانوں سے منتخب ہوئے ہیں یہ سب قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے مرحون منت ہے،اور وہ آج جو کچھ بھی ہیں وہ الطاف بھائی کے نام کی بدولت ہے،تمام منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ قائد تحریک کا مائنس کرنے والے تمام لوگوں سے یہ سوال کیا کہ وہ کیوں کر کسی کا آلہ کار بن کراپنے محسن سے لاتعلقی کا سوچ بھی سکتے ہیں ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اپنے محبوب قائد کے وفادار تھے اور رہیں گے،اس موقع پر تمام شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر الطاف حسین بھائی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیااور سندھ میں بسنے والے تمام مہاجر عوام و کارکنان ایم کیو ایم پاکستان سے یہ مطالبہ کیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کو مائنس کرنے سے متعلق کسی بھی قسم کے فیصلے کا حصہ نہ بنیں اور اس فیصلے کے خلاف اپنا شدید ردعمل ریکارڈ کریں اور اس فیصلے کی مذمت کریں ایم کیو ایم پاکستان کے مائنس الطاف حسین فارمولے کو قطعی مسترد کرتے ہوئے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -