یمن میں حوثی باغیوں کا کمانڈر ابو محمد العوسجہ چارساتھیوں سمیت ہلاک

یمن میں حوثی باغیوں کا کمانڈر ابو محمد العوسجہ چارساتھیوں سمیت ہلاک

  

صنعاء (این این آئی)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے خمیس مشیط کے مقام پر یمن سے داغے کے ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں نے یمن کی باغی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ،الزاھر ڈاریکٹوریٹ میں حوثی باغیوں کے کمانڈر ابو محمد العوسجہ کو اس کے چار ساتھیوں سے سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔ العوسجہ پر الزام تھا کہ وہ الزاھر کے علاقے میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فضائی ڈیفنس فورسز نے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزایل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں نے یمن کی باغی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ۔اطلاعات کے مطابق الزاھر ڈاریکٹوریٹ میں حوثی باغیوں کے کمانڈر ابو محمد العوسجہ کو اس کے چار ساتھیوں سے سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔

العوسجہ پر الزام تھا کہ وہ الزاھر کے علاقے میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔قبل ازیں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے صعدہ اور صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اتحادی طیاروں نے سعودی عرب کی شمالی سرحد سے متصل ثعبان اور مندبہ کے مقامات پر یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر کم سے کم 20 فضائی حملے کیے۔

مزید :

عالمی منظر -