باہماس کی فورسز نے 117 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا

باہماس کی فورسز نے 117 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا

  

کنگسٹن (آن لائن) باہماس کی دفاعی فورسز نے 117 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی فورسز کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران جزیرہ ایناگیوا کے شمال مغرب میں 113 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک وائیٹ کیبن کروزر کو روک کر اس میں سوار 117 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کا تعلق ہیٹی سے ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -